بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان، جو کہ اپنے سادہ انداز کی وجہ سے کافی پسند کی جاتی ہیں ، کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان نے پیر کے روز امرناتھ میں بابا برفانی مندر جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے لاکھوں مداحوں کو اپنی چھٹیوں کی ایک جھلک سے خوش کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چھٹیوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اور کیپش میں لکھا ہے “سوال: ہمیں سکون کہاں اور کیسے مل سکتا ہے؟
جواب: ہر جگہ۔ ذرا اندر دیکھو۔”
ایک ویڈیو میں سارہ کو ایک بچے کے ساتھ سوئمنگ پوم میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو نے ان کے ہزاروں مداحوں کے دلوں کو چھو لیا ہے اور یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سارہ علی خان کی امرناتھ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سارہ علی خان کے انسٹاگرام پر 42.8 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















