بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کریتی سین کتنی بھی مصروف ہوں، اپنے فینز کے لئے ضرور وقت نکالتی ہیں۔
کریتی سینن نے انسٹا گرام پر اپنے لاس ویگاس ٹرپ کی تصاویر اور ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بہن نوپور سینن کے ساتھ خوب خوشگوار موڈ میں موج مستیاں کر نے میں مگن ہیں۔
کریتی سینن حال ہی میں بہن نوپور سینن کے ساتھ امریکہ میں چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ‘افراتفری’ لیکن ‘یادگار’ ویک اینڈ کے بارے میں پوسٹ کیا۔
کریتی نے پوسٹ میں، اس سفر کی تصاویر کا ایک گروپ شیئر کیا اور لکھا، “افراتفری – سپر تفریح - یادگار۔ گمشدہ پروازوں سے لے کر ٹیکسیوں میں فون بھولنے تک، میجک شوز، پاؤٹس، تتلیوں، سڑکوں پر گانے اور ناقابل یقین راتوں تک.. ویگاس- ایک یادگار ویک اینڈ کے لیے آپ کا شکریہ!”۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















