Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران عباس ٹاک شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس نے بتادیا کہ وہ ٹاک شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتے۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس نے فیس بُک پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے میزبانوں کے انتہائی مضحکہ خیز اور فضول پروگرام میں شرکت نہیں کرتے جو شہرت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

فوٹو: عمران عباس فیس بُک

انہوں نے مثال دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ٹاک شوز میں یہ کس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں کہ اسے اداکاری نہیں آتی، وہ اوور ریٹڈ ہے یا انتہائی فضول اداکار یا اداکارہ ہے، وہ اب بوڑھی نظر آتی ہے اس لیے اسے اداکاری چھوڑ دینی چاہیے، وہ سرجری کے بعد پلاسٹک یا بھیانک نظر آتی ہے، اللہ اس کو مسلمان ہونے کی ہدایت دے، اس کے لباس پہننے کا طریقہ اچھا نہیں ہے، وغیرہ وغیرہ۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاک شوز میں میزبان کے لیے یہ اتنا اہم کیوں ہے کہ وہ دوسرے اداکاروں کی تذلیل، بے عزتی کریں، انہیں نیچا دکھائیں، ٹاک شوز کے میزبان پروگرام میں بیٹھے مہمان کو ساتھی اداکار کے بارے میں متنازع یا منفی بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا یہ وائرل ہونے، پروگرام میں دلچسپی بڑھانے کا واحد طریقہ ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

اداکار کے مطابق یہی ایک بڑی وجہ ہے کہ وہ اس طرح کے پروگرام میں شرکت نہیں کرتے جہاں میزبان شہرت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں، جنہیں کوئی نہیں جانتا، جنہوں نے اپنی زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیا، جو نامور شخصیات کی ذاتی زندگی اور یہاں تک کہ ان کے مذہب اور عقائد کے بارے میں بھی کھلے عام بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی میزبان شوبز شخصیات کی جدوجہد کے سفر کو جانے بغیر ان کے کام کے بارے میں اپنی رائے قائم کرلیتے ہیں اور تذلیل کا نشانہ بناتے ہیں۔

اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کسی کو نیچا دکھانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

ان کا کہنا تھا کہ میں ساتھی اداکاروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان مضحکہ خیز ٹاک شوز کا حصہ بننا چھوڑ دیں اور اپنی زبان پر بھی قابو رکھنا سیکھیے۔

اداکار کے مطابق جب ہم مہمان یا میزبان کے طور پر اسکرین کے سامنے آتے ہیں تو ہم پر کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں کہ ہم اپنے اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایک مثال قائم کریں۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ یاد رکھیں کہ کامیاب، مصروف، کام کرنے والے اور خود پر اطمینان رکھنے والے لوگوں کے پاس منفی بات کرنے اور دوسرے کیا کر رہے ہیں اس کے بارے میں سوچنے میں وقت اور اپنی طاقت ضائع نہیں کرتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں