بالی ووڈ کی صف اول کی ورسٹائل اور پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا اسپورٹس ڈریس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گیا ہے۔
ان کے اس شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گلابی ڈریس اور سر پر کیپ پہنی ہوئی ہے،اور مسکراتے ہوئے فوٹوگرافرز کو پوز دے کر وہاں سے رخصت ہوئیں۔
ویڈیو دیکھیں:
واضح رہےکہ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون نے اپنی ایکشن فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی پہلی جھلک بھی جاری کی تھی۔
دیپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام میں اپنے اس ’پروجیکٹ کے‘ کی تصاویر شئیر کی ہے جوکہ آتے ہی تیزی سے سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ وصول کیا۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا پر یہ دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’پروجیکٹ کے‘میں کام کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد معاوضہ دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں