Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی سے جڑی امید ٹوٹ جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے، وینا ملک

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ کسی سے جڑی امید ٹوٹ جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

 حال ہی میں معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ عروج پر ہوں تب آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کہ میں صرف معیاری کام کی قائل ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں