Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روہت شیٹی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کس ملک میں کررہے ہیں؟

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹی نے حال ہی میں ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند جگناوتھ سے ملاقات کی تاکہ  اس ملک میں اپنی فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ فلم اکتوبر 2023 میں فلور پر جائے گی۔

روہت شیٹی سنگھم اگین کو ایک بڑے ایونٹ کی فلم بنانے کی بھرپور کو شش کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہےکہ اس سال  بالی ووڈ کے سپرسٹار اجے دیوگن نے اپنی مشہور فلم فرنچائز ’سنگھم‘ کی تیسری فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

باجی راؤ سِنگھم مجرموں کا صفایا کرنے کو تیار ہے، اجے دیوگن سنگھم فرنچائز کے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کے ساتھ مل کر ’سنگھم اگین‘ بنائیں گے۔

’سنگھم اگین‘ بنانے کا اعلان اجے دیوگن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہاکہ ’روہت شیٹھی سے ’سنگھم اگین‘ کی کہانی سن کر نئے سال کا آغاز اچھا ہوگیا ہے، جو اسکرپٹ میں نے سنا ہے وہ آگ ہے، خدا نے چاہا تو یہ ہماری 11 ویں بلاک بسٹر فلم ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تبو کا اجے دیوگن سے متعلق اہم انکشاف

واضح رہےکہ سال 2011 میں سنگھم فرنچائز کی پہلی سپرہٹ فلم ’سنگھم‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔

اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ جنوبی انڈیا کی اداکارہ کاجل اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم میں پراکاش راج کی بطور وِلن (جے کانت شکرے) اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

اس کے بعد سال 2014 میں سنگھم کی سیکوئل فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ سپرہٹ فلم تھی۔

اس فلم میں کاجل اگروال کی جگہ  بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپور خان نے اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

’سنگم اگین‘ کے اعلان کے ساتھ ہی اجے دیوگن کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور وہ جلد اپنے سپر اسٹار کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں