بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ان کے چھوٹے بیٹے جے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
کرینہ کپور، جو اپنے بچوں اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ موسم گرما میں یورپ میں لمبی چھٹیوں پر ہیں اور وہاں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہی ہیں
اداکارہ باقاعدگی سے اپنی چھٹیوں کی اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہی ہیں اور بدھ کے روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے چھوٹے بچے جیہ کی ایک پیاری تصویر پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
اس تصویر میں اداکارہ کو دوپہر کے وقت ہریالی پر بچھی ایک چادر پر آرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا جیہ ان کے ساتھ لیٹا ہوا نظر آرہا ہے جس نے اپنی والدہ کے کندھے پر اپنا سر رکھا ہوا ہے۔
دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا، “وہ موڈ جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں چند دنوں میں ختم ہونے والی ہیں… ‘ ۔
کچھ دن پہلے ان کی یورپی چھٹیوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں سیف اور کرینہ کو اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ایک جھیل کے کنارے دھوپ کے دن کا لطف اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















