اقربا پروری ( نیپوٹیزم) بالی ووڈ کا ایک بہت بڑا المیہ ہے جس کی وجہ سے باصلاحیت اداکار اور اداکاراؤں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔
اداکارہ کریتی سینن نے اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کئی بار فلموں میں ان کی جگہ اسٹارز کے بچوں کو کاسٹ کیا گیا۔
کریتی سینن نے ایک پرانے انٹرویو میں اقربا پروری کے بارے میں بات کی تھی، اور کہا تھا کہ اگر وہ فلمی گھرانے سے ہوتیں تو انہیں ہدایت کاروں تک پہنچنے کی ضرورت نہ پڑتی۔
کریتی سینن، جنہوں نے بالی ووڈ میں 2014 کی فلم ہیروپنتی سے ڈیبیو کیا، ایک پرانے انٹرویو میں اس بارے میں بات کی تھی کہ کس طرح کوئی فلمی کنکشن کے بغیر ایک بیرونی شخص ہونے نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔
کریتی سینن نے 2014 سے اب تک کئی فلموں میں کام کیا ہے جیسے دل والے، رابطہ ، بریلی کی برفی، لوکا چھپی اور ہاؤس فل 4۔ وہ حال ہی میں پربھاس اور سیف علی خان کی اداکاری والی فلم ادی پورش میں نظر آئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















