شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ کا پہلا گانا، جس کا عنوان ’زندہ بندہ‘ ہے اگلے ہفتے ریلیز ہونے کی امید ہے۔
پریویو کے ساتھ ناظرین کو متوقع ایکشن، تھرلر اور ایڈونچر کی زبردست جھلک پیش کرنے کے بعد، میکرز اب SRK کے شائقین کو ایک پرجوش اور پیپی ڈانس نمبر کے ساتھ مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کا نام مبینہ طور پر ‘زندہ بندہ’ ہے۔ جسے جنوبی ہند کے موسیقار انیرودھ روی چندر نے کمپوز کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرز کی جانب سے اگلے ہفتے ’زندہ بندہ‘ کے ساتھ فلم کی تشہیری مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
اس گانے کو 15 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ 5 دنوں میں شوٹ کیا گیا ہے اور اس کی کوریوگرافی شوبی نے کی ہے۔
پروجیکٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق، “یہ گانا چنئی میں بڑے پیمانے پر پانچ دنوں میں شوٹ کیا گیا ہے، جس میں تمام ہندوستانی شہروں جیسے چنئی، حیدرآباد، بنگلور، مدورائی، ممبئی سے 1000 سے رائد ڈانسر شامل ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ 15 کروڑ سے زیادہ کے متاثر کن بجٹ میں تیار کیا گیا، زندہ بندہ شاہ رخ خان کے رقص کا ایسا شاندار منظر پیش کرے گا جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ جوان کا پریویو اس ماہ کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا جسے بہت پسند کیا جارہا ہے ، یہ فلم رواں سال 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائیگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
