Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ رنویر سنگھ کی کوریوگرافر کیساتھ کلاسیکل رقص کی پریکٹس نے سب کو متاثر کردیا

 فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے ‘ڈھنڈورا باجے رے’ کے لئے  رنویر سنگھ کی کوریوگرافر کے ساتھ پردے کے پیچھے کتھک رقص کی مشق  نے سب کو متاثر کر دیا ۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز میں صرف ایک دن باقی ہے، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ پروموشن کے معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں، میکرز پہلے ہی فلم کے چار گانوں کی نقاب کشائی کر چکے ہیں – ‘تم کیا ملے’، ‘کیا جھمکا’، ‘وی کملیا’ اور ‘ڈھنڈورا باجے رے’۔

چوتھے گانے ‘ڈھنڈورا باجے رے’ میں عالیہ اور رنویر دونوں ہی گانے کے انسٹرومینٹل بیٹس میں کتھک ڈانس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اب، پردے کے پیچھے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں رنویر سنگھ کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس موو کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version