بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ گوہر خان سے ایک سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں اکشے کمار کو اداکارہ گوہر خان سے سوال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو 2002 میں منعقد ہونے والے ’فیمینا مس انڈیا‘ کی ہے جس میں گوہر خان نے بطور امیدوار شرکت کی تھی جبکہ اکشے کمار اس شو کی جیوری میں شامل تھے۔
دورانِ شو اکشے کمار نے امیدوار گوہر خان سے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو پھر ناکام مرد کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے؟
سوال کے جواب میں گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل درست کہاوت ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر فردِ واحد اپنی ناکامی کا ذمے دار خود ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ ہر ایک کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کر سکے، زندگی ان ہی مشکل فیصلوں سے بھرپور اور انحصار کرتی ہے، اس لیے صحیح فیصلے کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ فیمینا مس انڈیا 2002 میں گوہر خان چوتھے نمبر پر آئی تھی، تاہم انہوں نے اس مقابلۂ حسن میں ’مس ٹیلنٹڈ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لیے راہیں ہموار کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















