معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ملک منیب علی کو جناح ہاؤس حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت کی۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، اے ٹی سی نے ملزم کو 5 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پولیس ٹک ٹاکر ملک منیب علی چہرہ ڈھانپ کر عدالت لائی، اے ٹی سی نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے 9 مئی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔
لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) پر بھی پی ٹی آئی کے کارکن جمع ہوئے، مشتعل کارکنان نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















