اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں، بالی ووڈ اسٹارلیٹ کریتی سینن نے اپنی اسکن کیئر لائن متعارف کراتے ہوئے، اپنے ایک اور کاروباری منصوبے میں اضافہ کیا ہے۔
حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا اسکن کیئر برانڈ متعارف کروایا ہے اور اس حوالے سے ایک طویل پوسٹ بھی جاری کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ‘Hyphen’ کے نام سے اپنا اسکن کیئر برانڈ لانچ کرنے کے لیے mCaffeine کی بنیادی کمپنی PEP ٹیکنالوجیز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اداکارہ نے برانڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ایک سال سے ان پروڈکٹ پر کام کر رہی ہیں اور تقریباً 4 ماہ تک تمام پروڈکٹس کی جانچ کرنے سے لے کر پروڈکٹ کو تیار کرنے کے ہر کام میں شامل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، کام کے محاذ پر، کریتی شاہد کپور کے ساتھ “دی کریو” اور ابھی تک عنوان والی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔
خیال رہے کہ کریتی کو آخری بار پربھاس کے ساتھ اوم راوت کی ادی پورش میں دیکھا گیا تھا۔ کریتی سینن جانکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ فلم باکس آفس پر اچھا نہیں چل پائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















