بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بی کے ایک پرانے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی تاہم اس ٹوئٹ کے دوبارہ منظر پر آنے کے بعد اداکار کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی جانب سے یہ ٹوئٹ سال 2010 میں کیا گیا تھا جو کہ خواتین کے متعلق تھا تاہم اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے۔
T26 -In the English language, why is ‘bra’ singular and ‘panties’ plural …
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) June 12, 2010
امیتابھ بچن کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
علاوہ ازیں ایک صارف نے بگ بی کے پرانے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا، “امیت جی، یہ کیا رویہ ہے؟” ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا، “آخرکار کوئی اہم سوالات پوچھ رہا ہے!”۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن کا کوئز گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی اپنے 15ویں سیزن کے ساتھ جلد ہی واپس آنے کے لئے تیار ہے۔
امیتابھ بچن ناگ اشون کی شاندار فلم کالکی 2898 AD کا بھی حصہ ہیں، جس کا سنسنی خیز ٹیزر حال ہی میں San Diego Comic-Con میں جاری کیا گیا ہے۔
اس فلم کو پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن نے بھی کام کیا ہے جسے ہندوستان میں بننے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
اس لیے، کامک کان میں بے نقاب ہونا پوری ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا کارنامہ تھا کیونکہ یہ وہاں جگہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















