Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زینت امان نے کیا اپنے مداحوں سے انوکھا مطالبہ

زینت امان، ایک تجربہ کار اداکارہ، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سے وہ اپنی دلکش تصاویر اور پرانی یادوں کے کلپس کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

وہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اس تصویر پر میم کے لائق کیپشن شیئر کریں اور ٹرولز کو وارننگ بھی دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک شاندار یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ نے تصویر پر اپنے مداحوں سے میم کے لائق کیپشن کا مطالبہ کیا ہے۔

زینت امان نے تصویر کے کیپشن کے لئے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی اور یہ بھی کہا کہ ان کے پسندیدہ کیپشنز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں نمایاں کئے جائیں گے۔

دوسری جانب اداکارہ نے ‘صحت مند رشتے’ میں ‘حدود’ کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے ٹرولز کو خبردار کیا ہے۔

خیال رہے کہ زینت امان جو اپنے عروج کے دنوں میں صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، نے متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں ہرے راما ہرے کرشنا، لاوارث، ڈان، روٹی کپڑا اور مکان، دوستانہ اور دیگر شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں