Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میری نظر میں پرفیکٹ بال یا چہرے کی کوئی اہمیت نہیں، اداکارہ ہما قریشی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ میری نظر میں پرفیکٹ بال یا چہرے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہما قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ کس طرح مجھے میری جسمانی ساخت کو بنیاد بنا کر مجھے ٹرول کیا گیا تھا اور مجھے میری ان دوستوں کی مثالیں دی گئی جو اسمارٹ اور دبلی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں پرفیکٹ بال یا چہرے کی کوئی اہمیت نہیں ہے میں خود کیلئے بہتر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ شخصیت اور انفرادیت کی نشوونما پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے نا کہ سیدھے بالوں اور کمر کے سائز پر۔

ہما قریشی نے مزید کہا ہے کہ ہم صرف خواتین اور ان کے جسموں کے بارے میں ہی کیوں بات کرتے ہیں؟ کیا خواتین کو انکی مرضی کی زندگی جینے کا حق نہیں ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں