Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ امیشا پٹیل کا اپنی نئی فلم ’غدر‘ سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی نئی فلم ’غدر‘ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں فلم ’غدر‘ کے سیکوئیل کی ٹریلر لانچ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ ’غدر‘ کو ریلیز سے قبل لوگ ’گٹر‘ کہتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)

انہوں نے کہا کہ وہ گٹر والی بات سن کر دکھی ہوجاتی لیکن پھر وہ مزید محنت کیلئے کمر بستہ ہوجاتی تھیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب ’غدر2‘ کا پروجیکٹ شروع ہوا تو لوگوں نے اسی طرح کی باتیں شروع کردیں اور وہ کہتے کہ امیشا ایک 20 سالہ جوان کی ماں کا کردار کیسے کرے گی۔

امیشا پٹیل نے بتایا کہ لوگوں نے مختلف اعتراضات کیے لیکن انہوں نے اپنا کام کرنا تھا اور انہیں نئے کردار میں ڈھلنے کیلئے گھنٹوں صرف کرنے پڑتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)

واضح رہے کہ انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں برس 11 اگست کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں