Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکار شیراز اپل کے والد نے میوزک انڈسٹری میں جانے کیلئے کیا شرط رکھی تھی؟

پاکستان کے معروف گلوکار شیراز اپل نے والد کی شرط سے متعلق انکشاف کیا ہے جو انہوں نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے بیٹے کیلئے رکھی تھی۔

   حال ہی میں گلوکار شیراز اپل نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے میوزک کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کسی کو نہیں جانتا تھا، والد آرمی آفیسر تھے۔

شیراز اپل نے کہا کہ جب والد کو معلوم ہوا کہ میں اپنا کیریئر میوزک انڈسٹری میں بنانا چاہتا ہوں تو انہوں نے شرط رکھی کہ پہلے ’ایم بی اے‘ مکمل کر لو پھر جو کرنا ہے کرو۔

واضح رہے کہ شیراز اپل نے 1998 میں اپنا ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد 2001 میں بھارتی گانے ’شاکا لاکا بے بی‘ سے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی مشہور گانے گائے اور کمپوز بھی کیے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں