Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ کو بگ باس کے کونسے 3 کنٹیسٹنٹس پسند ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بگ باس کے ان 3 کنٹیسٹنٹس کے نام بتائے ہیں جو ان کو پسند ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ سے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران پسندیدہ بگ باس کنٹیسٹنٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تو اُنہوں نے جواب دیا کہ ایلوش یادوو مجھے بہت پسند ہیں، وہ اپنے بولنے کے انداز سے کافی شرارتی لگتے ہیں اور بہت مزاحیہ انسان ہیں۔

اُنہوں نے کنٹیسٹنٹ منیشا رانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ہم رانی بولتے ہیں کیونکہ ان کے نام میں لفظ ’رانی‘ ہے۔

عالیہ بھٹ نے پوجا بھٹ کے بارے میں کہا کہ لیکن مجھے اپنی بہن کا نام لینا پڑے گا کیونکہ وہ تو ہمارے گھر پر یوار کی رانی ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بھارتی فلم انڈسڑی کہ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی بیٹی ہیں اور ان کی ایک اور بہن شاہین بھٹ بھی ہیں۔

پوجا بھٹ، شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ کی سوتیلی بہن ہیں جو مہیش بھٹ اور ان کی پہلی بیوی لورین کی بیٹی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں