Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شبانہ اعظمی نے ہندی فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ہندی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ‘پرورش’ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ رقص نہیں کر پا رہی تھیں اور کوریوگرافر کمال جونیئر فنکاروں کے سامنے ان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے انہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

شبانہ اعظمی نے کہا کہ اس واقعے سے وہ اتنی دلبرداشتہ ہوئیں کہ رو پڑیں اور فیصلہ کیا کہ ہندی فلموں میں کام نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ماسٹر کمال سے کہا کہ مجھے ریہرسل کرنے دیں، وہ کہنے لگے ریہرسل کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں سیٹ پر پہنچی تو بہت خوفزدہ ہوگئی کیونکہ نیتو سنگھ بھی وہاں تھیں۔ اس سے پہلے کہ میں سمجھتی کہ مجھے اپنا سیدھا اور الٹا پاؤں کہاں رکھنا ہے نیتو دو ریہرسل کرکے بیٹھ چکی تھیں۔

شبانہ نے کہا کہ سیٹ پر بہت سے جونیئر فنکار تھے، کمال جی نے کہا کہ شبانہ جی آج آپ کو سکھائیں گی کہ کیا اسٹیپس کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیٹ سے بھاگ گئی، عجیب سے حلیے میں تھی، باہر نکلی تو میری گاڑی نہیں تھی، میں پیدل ہی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں