تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جینیفر بنسیوال نے تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے مقدمے میں گروچرن سنگھ، جنہوں نے جینیفر کے آن اسکرین شوہر کا کردار ادا کیا تھا، انہیں اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گروچرن سب کچھ جانتا ہے اور مئی 2023 میں اس نے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ عدالت میں میرے لیے گواہ ہوں گے، تاہم وہ میڈیا میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن وہ میری حمایت کیلئے عدالت میں آئیں گے۔
جینیفر نے کہا کہ 9 جون کو جب میں ان سے ملنے گئی تو اس نے مجھے بتایا کہ انہیں 8 جون کو اچانک دفتر بلایا گیا تھا اور ان کے تمام بقایاجات جو گزشتہ ساڑھے تین سال سے زیر التوا تھے انہیں ادا کردیا گیا جس کے بعد میں سمجھ گئی کہ وہ میرے حق میں بیان نہیں دے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















