Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران بن بلائے چوہے نے شکیرا کو خوفزدہ کردیا

میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران بن بلائے چوہے نے نامور گلوکارہ  شکیرا کو خوفزدہ کردیا۔

شکیرا نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ان کے نئے گانے ‘کوپا ویسیا’ کی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ان کا ایک چوہے سے قریبی سامنا ہوا۔

46 سالہ ‘ہپس ڈونٹ لائی’ اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جہاں وہ ایک جل پری کا روپ دھارے کچرے کے ڈھیر پر لیٹی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرہ ان  کے سر کے قریب سے  بھاگتے ہوئے چوہے کو کاٹ دیتا ہے۔تاہم وہ چوہے کی موجودگی کے باعث چیخ مار کر اٹھ بیٹھی۔

میوزک ویڈیو میں ایک جل پری کی کہانی بیان کی گئی ہے جسے اس کے سمندر سے نکالا جاتا ہے اور پھر اسے نمائش کے لیے ایک ٹینک میں رکھا جاتا ہے۔ ویڈیو میں کولمبیا کے گلوکار مینوئل ٹوریزو کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں