Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تالی کا ٹیزر: سشمیتا سین ’ٹرانسجینڈر‘ کارکن کے کردار میں نظر آئینگی

بالی ووڈ کی صدا بہار اداکارہ سشمیتا سین کی سیریز تالی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں  وہ  ٹرانسجینڈر کارکن شریگوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں، سیریز 15 اگست کو جیو سنیما پر ریلیز کی جائے گی۔

سشمیتا سین سیزیز تالی میں شریگوری ساونت کا کردار ادا کریں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ ہفتہ کے روز منظر عام پر آنے والا ٹیزر، ان کی جدوجہد، لچک اور فتح کی دلیرانہ جستجو کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=P8Ft34S-JIQ

 

نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار روی جادھو کی ہدایت کاری میں، کشتیج پٹوردھن کی تحریر کردہ، اس سیریز تالی میں بھارت میں تیسری جنس کی پہچان کے لیے  ٹرانسجینڈر کارکن شریگوری ساونت کی انتھک کوشش کو دیکھا یا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں