Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اداکارہ رمشا خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رمشا خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں مثبت انداز سے دیکھتے ہیں یا پھر منفی طور پر۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

انہوں نے کہا کہ میں خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ابتدا ہی میں ٹی وی اسکرین کے سُپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو صفِ اوّل کی اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں، اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے جو کام مل رہا ہے کر رہی ہوں۔ البتہ، اس دوران شادی ہوگئی، تو پھر یقیناً انڈسٹری سے کنارہ کش ہوجاؤں گی۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ رمشا خان مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں