Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈریم گرل 2: آیوشمان کھرانہ کی ’پری‘ کون؟ پوسٹر جاری

بھارت کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ کا فلم ’ڈریم گرل 2‘ میں پوجا کا روپ فینز کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں جاری کیا اب ان کی پری بھی منظر پر آ گئی ہیں۔

بہت انتظار کے بعد سیکوئل ڈریم گرل 2 نے ایک دلکش نئے پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ مداحوں کو ایک بار پھر خوش کیا ہے، جس میں شاندار اننیا پانڈے کو “پری” کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

اداکار کی رومانس اور مزاحیہ فلم 25 اگست کو سینما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ اس سے قبل فلم کے پہلے حصے میں آیوشمان کھرانہ نے دو کردار ادا کرے تھے جن کو مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے فلم کافی مقبول ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر کامیاب بزنس بھی کیا تھا۔ ناظرین و سامعین کو فلم میں آیوشمان کا کردار بہت پسند آیا تھا جو ایک ایسا لڑکا تھا جو کہ عورت کی آواز کی باآسانی نقل کرسکتا تھا۔

آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کی کاسٹ میں اننیا پانڈے، پاریش راول، راجپال یادو، اسرانی، وجے راز، انو کپور اور منجوت سنگھ شامل ہیں۔ یہ فلم ایکتا آر کپور نے پروڈیوس کی  ہے جبکہ راج شاندلیا نےاسے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ٹیزر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by EktaaRkapoor (@ektarkapoor)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں