بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے رنویر سنگھ کو ان کی ڈریسنگ سینس پر مشورہ دیا ہے۔
کنگنا رناوت بالی ووڈ اداکاروں بالخصوص ’نیپو گینگ‘ پر تنقید کرنے کا موقع کبھی نہیں گنواتیں وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی رائے شیئر کرتی ہیں اور اس بار اداکار رنویر سنگھ کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر رنویر سنگھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اور ایک نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ کو کرن جوہر اور اس کی ڈریسنگ سینس سے متاثر ہونا بند کر دینا چاہیے … اسے ایک عام انسان کی طرح لباس پہننا چاہیے، جیسا کہ دھرم جی یا ونود کھنہ جی اپنے دنوں میں لباس پہنتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم تمام جنوبی ہیروز کو دیکھیں کہ وہ کس طرح کپڑے پہنتے ہیں، وہ مردانہ اور باوقار نظر آتے ہیں… یہ لوگ ہمارے ملک کی ثقافت کو برباد نہیں کرتے۔
دریں اثنا، رنویر سنگھ کو ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں اپنی اداکاری کے لیے مداحوں اور ناقدین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور دوسری جانب، کنگنا رناوت اپنی ہی ہدایت کاری میں بننے والی ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















