بھارتی اداکار رنویر سنگھ، جو کہ اپنی فٹنس کے لئے کافی مشہور ہیں، اپنی نئی فلم کی وجہ سے کافی چرچا کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سپر اسٹار، رنویر سنگھ نے اپنی ایک نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
ہندوستان کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے ایک بار پھر اپنی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
اس تصویر میں اداکار کو بغیر شرٹ کے اپنی ٹونڈ باڈی کی نمائش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے اداکار کی اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
بلاک بسٹر فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے کے بعد، رنویر سنگھ فی الحال بے پناہ کامیابی کی شان میں سرگرداں ہیں۔
خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے ایک بار پھر سلور اسکرین پر راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اپنی شاندار اور دلکش پرفارمنس سے ایک پاور ہاؤس پرفارمر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر بطور اداکار اپنی استعداد کا ثبوت دیا ہے، جس سے وہ اس نسل کے بہترین اداکار ثابت ہوتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
