بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی 31 جولائی کو اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ستیہ پریم کی کتھا میں اپنی اداکاری کی مہارت کا مظاہرہ کرکے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔
کیارا اڈوانی اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا اور اپنے پیاروں کے ساتھ اپنی 31 ویں سالگرہ کا لطف لے رہی ہیں۔
کیارا کے ایک دوست نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی سالگرہ والی کی تصویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی کی جگہ کو غباروں سے سجایا گیا تھا جس پر لکھا تھا ‘ہم تم سے پیار کرتے ہیں’۔

اس کے علاوہ تصویر میں، کیارا ڈائننگ ٹیبل کے سامنے کھڑی نظر آرہی ہیں۔
کیارا کی سالگرہ کا کیک بھی بہت مزیدار لگ رہا تھا جو اداکارہ کی شاپنگ کرنے کے شوق کو ظاہر کرتا ہے۔
تین منزلہ کیک میں، نیچے ایک لگژری برانڈ اسٹور کی کھڑکیاں دکھائی دے رہی تھیں، درمیانی درجے میں ایک شاپنگ اسٹور کے باہر کا منظر تھا جس کے دروازے کے اوپر ‘بورن ٹو شاپ’ لکھا ہوا تھا، اور اوپر والا ایک شاپنگ بیگ تھا۔
کیک پر لکھا تھا ‘ہیپی برتھ ڈے کی’ اور اداکارہ اپنے چند قریبی دوستوں میں گھری ہوئی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے پیچھے موجود آئینے میں شوہر سدھارتھ کا عکس بھی نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ مقبول جوڑے کو حال ہی میں ممبئی کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا اور بعد میں کیارا نے ائیرپورٹ کے اندر سے ان دونوں کی ایک دلکش سیلفی شیئر کی تھی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















