Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار سید جبران نے طلاق کی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی

معروف پاکستانی اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران نے طلاق کی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

 حال ہی میں معروف پاکستانی اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران نے شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

   ویڈیو میں ان دونوں کو اپنے بچوں کے ہمراہ خوش و خرم شادی کی 12ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد گردش کرتی تمام افواہوں نے دم توڑ دیا۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ان کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سید جبران اور عفیفہ جبران کی شادی 2011 میں ہوئی اور ان کے تین بچے 2 بیٹے اور 1 بیٹی بھی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں