کرن جوہر کی ریلیز ہونے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے اداکاری کی ہے، کو بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہورہے ہیں۔
ہندی سنیما کے کچھ بڑے نام اس فلم میں رنویر اور عالیہ کی کارکردگی کی تعریف کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے فلم کے لیے فلمساز کرن کی بھی تعریف کی ہے۔
مشہور شخصیات یعنی جاوید اختر، کاجول اور روینہ ٹنڈن نے فلم پر مثبت ردعمل پیش کیا ہے جس پر رنویر سنگھ اپنے ہر ایک کو بڑے احترام کے ساتھ جواب بھی دیا ہے۔
جاوید اختر نے اپنے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہترین ہندی فلم قرار دیا ہے جبکہ اداکارہ کاجول نے اس فلم کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے اور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی کرن جوہر کو اس فلم کی ہدایتکاری پر انہیں جینئس قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ لوگ اسے کرن جوہر کے بہترین کاموں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
