کرن جوہر نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کو کرینہ کپور کے آئیکونک کردار ’پو‘ کا میل ورژن قرار دیا ہے۔
آئیکونک کردار ‘پو‘ کبھی خوشی کبھی غم کا ایک مشہور کردار ہے جو کرینہ کپور نے ادا کیا ہے۔ یہ کردار کرینہ کے کیریئر کے قابل ذکر کرداروں میں سے ایک بن گیا۔
مشہور فلمساز نے رام لیلا اداکار کے کردار راکی رندھاوا کا موازنہ K3G میں اپنے کردار سے کیا ہے۔
اسکے علاوہ کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ کے کردار کا موازنہ گریٹا گیروگ کی باربی میں کین کے کردار سے کیا ہے۔یا۔
اس حوالے سے کرن نے کہا کہ فلم میں رنویر کا کردار باربی کے کین کی طرح نظر آیا اور اسی کی طرح کام بھی کیا۔
خیال رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم کرن جوہر کی ہدایت کار کی کرسی پر واپسی کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















