Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ پریتی زنٹا بھی ’باربی گرل‘ تھیم کے بخار میں مبتلا

پریتی زنٹا بھی مارگٹ روبی کی فلم دیکھنے کے بعد فوٹو شوٹ میں اپنے اندر کی  باربی کو جگانے میں کامیاب ہو گئی۔

باربی 21 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں مارگٹ روبی اور ریان گوسلنگ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے باربی کا مکمل روپ دھار لیا، اور کیمرے کے لیے مختلف پوز اور تاثرات دیے۔

ویڈیو کی شروعات پریتی کے گلابی تھیم والے کمرے میں بستر پر بیٹھی ہوئے ہوتی ہے،  اس میں دیواروں، بیڈ شیٹس، ٹیبل لیمپ، قالین، فون اور پردوں سے لے کر ہر چیز گلابی رنگ میں رنگی ہوئی ہے۔

مسکراتے ہوئے اور کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے انہوں س نے گلابی فون پکڑا۔ کلپ میں پریتی نے بیک گراؤنڈ ٹریک کے طور پر ایکوا کا گانا باربی گرل شامل کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version