Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حمزہ سہیل نے شوبز انڈسٹری میں قدم کیوں رکھا؟ اداکار نے اہم وجہ بتادی

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ سہیل نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتادی ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کے ممتاز اداکار، رائٹر، ڈائریکٹر اور کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے شوبز میں آنے کی حقیقت بیان کی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اسکول کے ٹیچر سے کہا کہ مجھے ڈرامہ میں حصہ لینا ہے جس پر میرے ٹیچر نے مجھے ایک پلے کروایا جو میرے لیے بہت مزیدار تجربہ رہا، میں نے جب پہلی مرتبہ اسٹیج پر تالیوں کی گونج سنی تو میرا شوق اور بڑھ گیا۔

حمزہ نے کہا کہ اسکول لیول پر اداکاری کی داد نے میرے اندر اور بھی جذبہ پیدا کیا اور جہاں جہاں کوئی موقع ملتا تھا تو میں اداکاری کا شوق پورا کرتا رہتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ ابو نے مجھے اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن بھجوا دیا، وہاں سے میں نے بزنس مینجمنٹ میں بیچلر کیا، اس کے بعد ایم بی اے بھی لندن سے ہی کیا۔ بیچلر ختم کرنے کے بعد میں کوئی کام کرنا چاہتا تھا، مطلب کوئی بزنس وغیرہ، یعنی میں پریکٹیکل لائف میں اِن ہونا چاہ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں چونکہ بزنس کا طالبعلم تھا اس لئے پروفیشنلی اداکاری کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، لیکن بس یہ تھا کہ میں نے کرنا ہے اور پھر میں نے سنا ہوا تھا کہ سب سے پہلے کسی کو اسسٹ کرنا چاہیے۔

حمزہ سہیل نے کہا کہ میں نے کراچی جاکر پروڈکشن ہاؤسسز میں اسسٹ کیا، پھر مجھے کسی نے مشورہ دیا کہ آپ تھیٹر جوائن کرو کیونکہ تھیٹر جس طرح کسی فنکار کو پالش کرتا ہے کوئی اور میڈیم ایسا نہیں ہے۔ اب تک میں نے تھیٹر کو ہی قریب سے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری کئی دن بعد کاشف نثار صاحب سے ملاقات ہوئی۔ میں نے کہا کہ میں ایکٹنگ کی طرف آنا چاہتا ہوں۔ ان کے پاس ویب سیریز کے لیے ایک ڈرامے ’’من جوگی‘‘ میں چھوٹا سا رول تھا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ کیا یہ رول کرلو گے۔ میرا آڈیشن ہوا کاشف صاحب کو پسند آگیا۔ اور یوں ’’من جوگی‘‘ کے چھوٹے سے رول سے کام کا آغاز ہوگیا۔

حمزہ سہیل نے کہا کہ سیکھنے کی عمر ساری زندگی ہی رہتی ہے۔ جہاں سے کچھ سیکھنے کو ملا ضرور سیکھوں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں