Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار 25 برس کی عمر میں چل بسے

معروف اداکار انگس کلاؤڈ کا 25 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

 میڈیا کے مطابق معروف اداکار انگس کلاؤڈ کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اداکار کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک جذباتی بیان میں کہا ہے کہ بھاری دل کے ساتھ ہمیں آج ایک ناقابل یقین انسان کو الوداع کہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایک فنکار، ایک دوست، ایک بھائی اور ایک بیٹے کے طور پر، انگس ہم سب کے لیے بہت ہی خاص تھا۔

 

Photo/File

 

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انگس کے والد کا پچھلے ہفتے ہی انتقال ہوا تھا اور آج وہ اپنے والد سے مل گیا ہے جو اس کے بہترین دوست تھے۔

واضح رہے کہ صرف دو ہفتے قبل اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں ان کے والد کو سرخ رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا، تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا تھا کہ مس یو بریہہ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں