Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’جادو‘ ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گا

بالی ووڈ کی کامیاب فلم کوئی مل گیا 20 سال بعد سینما گھروں میں دوبارہ ریلیزکی جا رہی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کوئی مل گیا کے روہت اور جادو آپ کے قریب ایک بڑی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں! جو کہ ہندوستان کی پہلی سائنس فکشن قرار دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 4اگست کو فلم ’کوئی مل گیا‘ کی ریلیز کے 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک بار پھر اسے دہلی اور ممبئی  سمیت 30 شہروں میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں ہریتھک روشن، ریکھا اور پریتی زنٹا۔ نے مرکزی کردار اداکیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 ہدایت کار راکیش روشن کی سائنس  فکشن فلم  ’کوئی مل گیا ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ فلم کی ریلیز کو 20 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں اور انہیں شائقین کی جانب سے اب بھی مسلسل محبت ملتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں