Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’چندو چیمپئن‘؛ چاکلیٹی ہیرو کارتک اب اسپورٹس فلم میں جلوے بکھیریں گے

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آریان اب کامیدی اور رومانس سے ہٹ کر ایک اسپورٹس فلم مین جلوے بکھیرنے کے لئے  تیار ہیں۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا  پہلا لک بھی فینز کے لئے سوشل میدیا پر شیئر کر دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

چندو چیمپئن ایک اسپورٹس فلم ہے جو ایک شخص کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے مشکلات کے آگے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ پیرا اولمپک چیمپئن مرلی کانت پیٹکر کی غیر معمولی حقیقی زندگی کی کہانی ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ بغیر ہمت ہارے تمام مشکلات کے باوجود انھوں نے کامیابی کو گلے لگایا۔

واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا فلم کے پروڈیوسر ہیں جب کہ اسے جولائی 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں