لگان ، دیوداس، ہم دل دے چکے صنم اور جودھا اکبر جیسے فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی گزشتہ روز مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابھی تک ان کی موت کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ۔
بدھ کی صبح مہاراشٹر کے ایک اسٹوڈیو میں نتن دیسائی کی لاش ملی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ موت کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا اشتراک کرنا ابھی باقی ہے۔
نتن دیسائی نے بہترین آرٹ ڈائریکشن کے لیے چار بار نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے دو دہائیوں کے طویل کیریئر میں مشہور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے، جن میں آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔
ان کے کچھ قابل ذکر کاموں میں ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، جودھا اکبر، لگان، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی اور باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔
آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر ان کا آخری پروجیکٹ آشوتوش گواریکر کے ساتھ 2019 کی فلم پانی پت میں تھا۔
ان کے کام کے لیے انہیں ہالی ووڈ میں معروف آرٹ ڈائریکٹرز گلڈ فلم سوسائٹی اور امریکن سینما تھیک نے اعزاز سے نوازا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
