بھارت کے مقبول ترین مزاحیہ ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تارک مہتا کا الٹا چشمہ ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے پرانی دیا بین ( اداکارہ دیشا وکانی ) کی ڈرامے میں واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔
اسیت کمار نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کو 15 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس بات کی تصدیق کی کہ دیشا اب جلد مداحوں کو اپنے پرانے کردار میں دکھائی دیں گی۔
دوران انٹرویو پروڈیوسر اسیت مودی نے کہا کہ 15 سال کے اس سفر میں ان سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جنہوں نے ڈرامے کو پسندیدہ بنانے میں مدد کی، ان ہی میں سے ایک فنکارہ جسے ہم بھول نہیں سکتے، وہ ہیں دیا بھابھی عرف دیشا وکانی۔
اسیت مودی نے کہا کہ دیا بھابھی نے مداحوں کو اپنی اداکاری سے خوب محظوظ کیا اور ان تمام سالوں میں ہمیں بھی خوب ہنسایا، مداح ایک عرصے سے ان کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں اور میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ دیشا وکانی جلد ہی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں واپس آئیں گی۔
واضح رہے کہ پروڈیوسر اسیت مودی نے دیشا کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، ان کے مطابق پرانی دیا بین کی واپسی جلد ہونے والی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















