Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتی جماعتوں کیلئے خطرہ؛ حریم شاہ نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ملک اس وقت آئیں گی جب وہ اپنی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لائیں گی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک نجی ٹی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ان کا 3 سال پہلے بلال شاہ سے کراچی میں نکاح ہوا، پھر انہوں نے مستقل طور پر ترکیہ میں رہائش اختیار کرلی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے حالات ایسے نہیں کہ ادھر رہا جائے۔ نہ ہی زندگی کی دیگر آسائشوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

 حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ میں ترکیہ میں 3 برسوں سے مقیم ہوں اور پاکستان کے لیے دعا گو ہوں کہ ملک ترقی کرے اور یہاں کے لوگ مستحکم ہو سکیں۔

شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ ملک کے نوجوان پاکستان سے ہجرت کر رہے ہیں، اس حوالے سے حریم کیا رائے رکھتی ہیں؟

سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ ملک کا پاسپورٹ انتہائی کمزور ہے۔ اس پر بات کی جائے تو تنقید کی جاتی ہے۔ نوجوان نسل یہاں سے ہر ممکن طور پر ہجرت کر کے دوسرے ممالک میں جانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو قانونی طور پر ویزے نہیں ملتے تو وہ غیر قانونی راستوں کو اختیار کرکے ملک سے ہجرت کرتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جب بلال سے ملاقات ہوئی تو میں اس دوران پاکستان میں نہیں رہتی تھی۔ بس پھر کراچی آئی جہاں میرا کا نکاح ہوا۔ نکاح کے ہم ترکیہ چلے گئے۔ اس کے بعد سے وہی رہائش پذیر ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ لوگوں کی تنقید سے دل برداشتہ ہو کر یا ڈر کر پاکستان سے باہر نہیں گئی بلکہ ملک اسی لیے چھوڑا کہ میری خواہش ہے کہ اپنی سیاسی جماعت بناؤں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں