لگان اورمنا بھائی ایم بی بی ایس فلم کے آرٹ ڈائریکٹر نے خودکشی کرلی ہے۔
حال ہی میں منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگان جیسی کامیاب ترین بالی ووڈ فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی مہاراشٹرا میں اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے۔
نتن دیسائی کی لاش آج صبح ان کے اسٹوڈیو این ڈی اسٹوڈیو کے احاطے سے ملی۔ پولیس کو شک ہے کہ ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب خودکشی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی ڈھائی کروڑ سے زائد کی مقروض تھی۔ مالی مشکلات کے سبب ان کی کمپنی دیوالیہ ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ نتن کے 20 سالہ کیئریر میں انہوں نے بے شمار ہندی فلموں کی آرٹ ڈائریکشن کے فرائض انجام دیئے۔ ان کی مشہور فلموں میں منا بھائی ایم بی بی ایس ، لگے رہو منا بھائی ۔ لگان ، جودھا اکبر اور دیوداس سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















