آرٹ ڈائریکٹر نتن چندرکانت دیسائی کی موت کی افسوس ناک خبر کے بعد بالی ووڈ کی انتہائی متوقع فلموں کے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار اور ابھیشیک بچن نے آنجہانی نتن دیسائی کے احترام کے طور پر اپنی آنے والی فلم کے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کر دی ہے۔
بدھ کو اداکار ابھیشیک بچن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ان کی آنے والی فلم گھومر کا ٹریلر 3 اگست کو ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی موت کی خبر کے بعد سامنے آیا ہے۔ اداکار نے اپنے فیصلے کو آنجہانی آرٹ ڈائریکٹر کے لیے ‘احترام کے نشان’ کے طور پر استدلال کیا۔
As a mark of respect to our beloved #NitinDesai, we the team of #Ghoomer have decided to postpone our trailer release function which was to be held tomorrow in Mumbai. We will release it dayafter on the 4th of August.
— Abhishek (@juniorbachchan) August 2, 2023
اس سے قبل اکشے کمار نے اپنی فلم او ایم جی 2 کے پہلے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کر دی تھی۔
Unbelievably sad to know about the demise of Nitin Desai. He was a stalwart in production design and such a big part of our cinema fraternity. He worked on so many of my films… this is a huge loss. Out of respect, we are not releasing the OMG 2 trailer today. Will launch it…
— Akshay Kumar (@akshaykumar) August 2, 2023
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ نتن دیسائی کی موت کے بارے میں جان کر بے حد غمزدہ ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ٹریلر ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہممبئی پولیس اور متعدد رپورٹس کے مطابق، نتن دیسائی، جو ہم دل دے چکے صنم، جودھا اکبر اور لگان جیسی بلاک بسٹر فلموں کے سیٹ بنانے کے لیے مشہور ہیں، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی موت خودکشی سے ہوئی۔ وہ ممبئی میں اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















