بھارتی اداکار سلو بھائی عرف سلمان خان نے اپنی چھوٹی بہن ارپیتا خان شرما کی سالگرہ کے موقع پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
حال ہی میں اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک چھوٹی بچی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنی چھوٹی بہن ارپیتا شرما کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس تصویر میں سلمان خان اپنے شروعاتی دور کے انداز میں نظر آرہے ہیں جو کہ ان کے ’پریم‘ کے کردار کے لئے مشہور تھا جبکہ ان کی بہن سفید رنگ ا فراک پہنی ہوئیں ہیں۔
خیال رہے کہ سلمان خان سلیم خان اور سلمیٰ خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ ارپیتا کو سلیم کی دوسری بیوی ہیلن نے گود لیا تھا۔
ارپیتا نے اداکار آیوش شرما سے شادی کی ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















