عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ رنبیر کپور کے ساتھ ورمالا کی تقریب کے دوران انہیں کسی نے نہیں اٹھایا لیکن ان کے شوہر نے کچھ رومانوی کیا جو قیمتی تھا۔
ایک تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے بتایا کہ کس طرح شادی کے وقت ان کے شوہر اور اداکار رنبیر کپور نے کچھ رومانوی کیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کے گانے ’قدمائی‘ میں شادی کے دوران ایک لمحے نے ان کی شادی سے وابسطہ یادیں تازہ کردیں کیونکہ کہ گانے میں ایک لمحہ ایسا ہے، جہاں رنویر جھک کر اپنا سر آگے کرتا ہے اور مجھے ورمالا ڈالنے دیتا ہے اور یہ حقیقت میں ان کی شادی کے دوران بھی ایسا ہوا تھا۔
If you have seen the sequence in “Kudmayi” from #RockyAurRaniKiiPremKahaani where the bridegroom bowed down before the love of his life & later tried to kiss her and you found it progressive & cute, FYI it is clearly inspired from Alia-Ranbir marriage where Ranbir did the same. pic.twitter.com/MKXk2J3lN7
— Raymond. (@rayfilm) August 3, 2023
اداکارہ نے کہا کہ گانے میں ایک لمحہ ایسا ہے، جہاں رنویر جھک کر اپنا سر اس طرح آگے کرتا ہے اور مجھے ورمالا کو ان پر ڈالنے دیتا ہے، وہ لمحہ دراصل میرے ساتھ ہوا، میری شادی کے دوران رنبیر کو اٹھایا گیا تھا لیکن کسی نے مجھے نہیں اٹھایا۔ میں نے کہا، ‘کیا کوئی مجھے بھی اٹھا سکتا ہے؟’ لیکن پھر وہ گھٹنوں کے بل آگیا اور میں نے ورملا کو ڈال دیا۔ تو یہ حقیقت کے بالکل قریب تھا۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی۔ جوڑے اپنی شادی کے دن بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
