بالی ووڈ دیوا کریتی سینن نے ان ٹرولز کو خاموشی سے شٹ اپ کال دی جنہوں نے ان کے چہرے پر بوٹوکس اور فلرز کروانے کا الزام لگایا تھا۔
اداکارہ، پروڈیوسر اور اب ایک کاروباری خواتین میں شامل، کریتی سینن اس وقت بہن نوپور اور ان کے دوستوں کے ساتھ، یو ایس میں سالگرہ کی پرتعیش چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، لیکن دیوا نے آن لائن ٹرولز کا جواب دینے کو یقینی بنایا ہے۔

حال ہی میں صارفین کی جانب سے ان پر الزام لگایا تھا اداکارہ نے اپنے چہرے پر ضرورت سے زیادہ بوٹوکس اور فلرز کروالئے ہیں اور یہ اس وقت ہوا جب اداکارہ کا تعطیلات سے اپنے ایک انسٹاگرام لائیو میں غیر معمولی طور پر چہرہ پھولا ہوا تھا۔
تاہم، اداکارہ نے اب ساحل سمندر پر لی جانے والی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں ان کے چہرے پر سوجن کا کوئی نشان نہیں ہے۔
View this post on Instagram
پیشہ ورانہ طور پر کریتی سینن خوش حال ہیں۔ اپنا اسکن کیئر برانڈ لانچ کرنے کے علاوہ اداکارہ اس سال پروڈیوسر بھی بن گئیں۔ انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بلیو بٹر فلائی فلمز شروع کیا اور بطور پروڈیوسر ان کی پہلی فلم دو پتی میں ان کے ساتھ کاجول بھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















