Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ 26 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں

وینزویلا کی معروف ماڈل آریانا ویئرا 26 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند ہفتے قبل اپنی موت کی پیش گوئی کرنے والی وینزویلا کی 26سالہ ماڈل آریانا ویئرا امریکہ میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

آریانا امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں موجود تھی جہاں ایک ٹریفک حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئی۔

 

اپنی موت اور آخری رسومات کی پیشگوئی کرنے والی ماڈل چند ہفتوں بعد ہی چل بسی

 

ماڈل آریانا ویئرا کی موت کی تصدیق ان کی والدہ ویویان اوشوا نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی حادثے کے وقت خود گاڑی چلا رہی تھی۔ وہ شدید تھکاوٹ کا شکار تھی، جس کے سبب اسے نیند آ گئی اوراس کی گاڑی سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔

 ویویان اوشوا کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نیویارک سٹی میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں شرکت کی تیاری کر رہی تھی۔

   واضح رہے کہ ماڈل آریانا ویئرا نے گزشتہ سال اکتوبر میں ’مس لاطینی امریکہ2023ء‘ کے مقابلے میں اپنے ملک وینزویلا کی نمائندگی کی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں