پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری والدہ میرے لیے ایک محافظ فرشتے کی مانند ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کی ہے اور اس کے ساتھ ایک محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ والدہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہتی ہیں، فقط ان سے بات کرلینا مجھے خوش کردیتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ مجھے اپنے مشکل لمحات کے بارے میں بتاتی ہیں، اور امید کرتی ہیں کہ میں ان مشکلات سے نہ گزروں۔
میرا نے لکھا کہ والدہ ایک خود مختار خاتون ہیں، ان کی آنکھیں حسین اور چہرہ دلکش ہے، ان میں بہادری اور دلیری ہے، مجھے معلوم ہے کہ میں بس ان پر بھروسہ کرسکتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ والدہ میرے لیے ایک محافظ فرشتے کی مانند ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















