Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنویر سنگھ ہیلتھ اور فٹنس برانڈ کے ایمبیسیڈر بن گئے

رنویر سنگھ اکثر لوگوں کو فٹنس سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے نظر آتےہیں، یہی وجہ ہے کہ اب وہ ہیلتھ اور فٹنس برانڈ کے ایمبیسیڈر بھی بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ہیلتھ اینڈ فٹنس برینڈ ’کلٹ فٹ‘ نے رنویر سنگھ کو انڈیا میں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

رنویر سنگھ اور کلٹ فٹ  کے درمیان تعلق فٹنس انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جو لاکھوں ہندوستانیوں کو اپنے فٹنس سفر شروع کرنے کے لیے پرجوش اور حوصلہ افزائی کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

رنویر سنگھ اپنے کھیل کود کے جذبے، بے مثال توانائی اور فٹنس کے لیے جانے جاتے ہیں ،کلٹ فٹنس کا رنویر سنگھ کے ساتھ اسٹریٹجک ایسوسی ایشن کا تصور اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ فٹنس کس طرح تفریحی اور دلفریب ہو سکتی ہے، اور ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متحرک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں