Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہانا خان کا گوا ویکیشن پر فیشن ایبل انداز

جب سے کنگ خان کی پیاری بیٹی سہانا خان کی فلم کا اعلان ہوا ہے تب سے ہی وہ اسپاٹ لائٹ میں ہیں اور مختلف مواقعوں پر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سہانا خان نے اپنی گوا کے سفر کی کچھ جھلکیاں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

ان تصاویر میں سہانا کو سمر فرینڈلی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ساحل سمندر پر وقت گزارنے کے لئے بہت مناسب ہے ۔

اس کے علاوہ وہ تصاویر میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کوالٹی ٹائم بھی گزارتی ہوئی نظر آئیں ہیں۔

اگرچہ سہانا نے ابھی تک خود کو ایک مکمل فلم اسٹار کے طور پر قائم نہیں کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں فالوورز انہیں ایک گلیمرس دیوا کے طور پر دیکھتے ہیں۔

سہانا جلد ہی زویا اختر کی بہت زیادہ زیر بحث آنے والی فلم، دی آرچیز کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں دی آرچیز کو خصوصی طور پر نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

سہانا کے علاوہ، یہ امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا اور آنجہانی سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی پہلی فلم بھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں