بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے کردار کی پہلی جھلک سے اپنے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
پی واسو کی مقبول ہارر کامیڈی چندر مکھی کا سیکوئل کے ساتھ واپسی کے لئے تیار ہے جس کا پوسٹر ہفتے کو جاری کردیا گیا ہے جس میں کنگنا رناوت کو بطور چندر مکھی نظر آرہی ہیں۔
The beauty ✨ & the pose that effortlessly steals our attention! Presenting the enviable, commanding & gorgeous 1st look of #KanganaRanaut as Chandramukhi from #Chandramukhi2 ️
Releasing this GANESH CHATURTHI in Tamil, Hindi, Telugu, Malayalam & Kannada!
— Lyca Productions (@LycaProductions) August 5, 2023
پوسٹرز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، مداحوں نے کنگنا کی چندر مکھی کی دلکش اور کمانڈنگ تصویر کشی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب لائکا پروڈکشن نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کنگنا کے مختلف کرداروں کے کلپس دکھائے گئے ہیں جن میں فیشن سے سونالی، کوئین سے رانی، تنو ویڈز منو سے تنو، راز 3 سے مندیتا، اور چندر مکھی 2 سے چندر مکھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اس فلم کو گنیش چترتھی پر تمل، ہندی، تیلگو، ملیالم، اور کنڑ میں فلم کی کثیر لسانی ریلیز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















