Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول آج اپنی 49 سالگرہ منا رہی ہیں

بالی ووڈ انڈسٹری کی ورسٹائل ، صدا بہار اور چلبلی اداکارہ کاجول آج اپنی  49  ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

 کاجول کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پر کشش اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 1992 میں فلم ’بے خودی‘ سے کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

اس کے بعد انہوں نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کاجول نے اپنی ہر دوسری فلم سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا، اور ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کو سپرہٹ فلم دی، اس دوران انہیں مداحوں کی طرف سے بہت محبتیں بھی ملیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ میں 30 سال مکمل ہو نے کے اس سنہری موقع پر کاجول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مقبول فلموں کا ایک ویڈیو مونٹیج بھی پوسٹ کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ کل کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس موقع پر میں کیا محسوس کر رہی ہوں؟ تو میں‌ یہ کہوں‌ گی کہ میں جو بھی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان نہیں‌ کر سکتی سوائے اس کے کہ  مجھے میرے پرستاروں نے ان تیس برسوں میں جو محبت اور پیار دیا میں اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، میں ان کی اس غیر مشروط محبت کی قرضدارہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں